Wednesday 15 May 2013

Interpretation of the Meaning of THE NOBLE QUR'AN



کتاب کا نام تفسیر احسن الکلام (عربی،اردو،انگلش)
مصنف حافظ صلاح الدین یوسف
ناشر مکتبہ دارالسلام،لاہور
صفحات 1036
Click to Enlarge Picture
عرصہ دراز سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ قرآن مجید کا انگریزی اور اردو زبان میں اکٹھا ترجمے کا ایڈیشن شائع کیا جائے۔ ادارہ دارالسلام نے اس سلسلہ میں زیر نظر ’تفسیر احسن الکلام‘ کی صورت میں ایک مستحسن قدم اٹھایا ہے۔ انگریزی میں اس مختصر ترجمہ و حواشی کی تکمیل کی سعادت ’دی نوبل قرآن‘ کے نام سے اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر تقی الدین الھلالیؒ اور ڈاکٹر محمد محسن خاں کو عطا فرمائی ہے جو اس وقت دنیا بھر میں مستند اور مقبول ترین ترجمہ ہے۔ ’احسن الکلام‘ انھیں انگریزی حواشی کا آسان اور عام فہم اردو ترجمہ ہے جسے الامام محمد بن سعود الاسلامیہ ریاض کے ایک فاضل ڈاکٹر محمد امین نے مکمل کیا۔ اردو زبان میں سلیس اور رواں ترجمے کی اہم ترین اور گرانبار ذمہ داری محترم حافظ صلاح الدین یوسف اور مولانا محمد عبدالجبارنے انجام دی ہے۔ ادارہ دارالسلام نے ان دونوں تراجم اور حواشی کو اکٹھا شائع کرنے کی سعادت حاصل کی ہے جس پر ادارہ ہدیہ تبریک کا مستحق ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلمان قرآن کریم کو حرزِ جان بنائیں اور اس کے معانی و مفاہیم کو سمجھ کر اپنی زندگی میں لاگو کرنے کی کوشش کریں۔(ع۔م)
 

 
 
 Sample Pages:


No comments:

Post a Comment